9

قرارداد.پیر علی رضا بخاری ایم ایل اے

قرارداد
پیر علی رضا بخاری ایم ایل اے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا یہ اجلاس قرار دیتا ہے,
الف) یہ کہ شریعتِ محمدیہ میں مسلمان مرد کا نکاح غیر مسلم اہلِ کتاب عورت سے جائز تو ہے مگر مسلمان عورت کو کسی بھی غیر مسلم مرد کے ساتھ ازدواجی بندھن میں نہی باندھا جا سکتا ہے. مشاہدات میں آیا ہے کہ بعض جگہوں پر جانتے بوجھتے ہوئے اور بعض جگہوں پر دھوکے سے مسلمانوں اور مرزائیوں کے مابین ازدواجی بندھن باندھے گئے ہوئے ہیں اور اگر اس پر کوئی قانونی روک نہ لگائی گئی تو آئیندہ بھی ایسے ہوتا رہنے کے خدشات اس لیئےموجود ہیں کہ مرزائی بھی ہم مسلمانوں والا کلمہ طیبہ پڑھتے, ہماری طرح نماز پڑھتے اور رمضان کے مہینے میں ہماری طرح روزے رکھتے ہیں. وہ اپنی شناخت چھپا کے اور مسلمانوں کی شناخت چوری کر کے خود کو مسلمان ظاہر کرکے مسلمانوں سے رشتہ داریاں کر لیتے ہیں اور انتہائی چالاکی سے سادہ لوح مسلمانوں کو مرتد کر لیتے ہیں .
آزاد جموں کشمیر عبوری آئین 1974 کی رو سے قادیانی گروپ و لاہوری گروپ کے افراد غیر مسلم ہیں اور یہ ایسے غیر مسلم ہیں کہ جو اہلِ کتاب کے زمرہ میں بھی نہ آتے ہیں بلکہ منحرفینِ کتاب غیر مسلم ہیں. لہذا مرزائیوں کے ساتھ مسلمانوں کے ازدواجی بندھن بدرجہ اولیٰ منع ہونے چاہئیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست کے اندر مسلم فیملی لاز میں فوری ترمیم یا اضافہ کرکے اس قبیح اور گھناؤنے عمل کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے جس میں ایسے جرم میں ملوث افراد کے لیئے سزا مقرر ہو.
ب) یہ کہ غیر مسلموں کے ازدواجی بندھنوں کی علیحدہ رجسٹریشن کو کسی قانون کے تحت لازماً قرار دیاجائے اور بالا الف میں پیش کیئے گئے خدشات کے خلاف حفظِ ماتقدم کے طور پر ایک حفاظتی دیوار کھڑی کرنے کے لیئے مسلمانوں کے نکاح کے رجسٹر میں ایک اضافی کالم بذیل عبارت کےساتھ شامل کیا جائے.
(حلف نامہ ختمِ نبوت).
“میں حلفیہ اقرار کرتا/کرتی ہوں کہ میں خاتم النبیین حضرت سیدنا محمدِ عربی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ختمِ نبوت پر مطلق اور کامل ایمان رکھتا/رکھتی ہوں اور یہ کہ میں کسی ایسے شخص کا/کی پیروکار نہیں ہوں جو بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر حضرت سیدنا محمدِ عربی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے بعد اس لفظ کے کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے یا صفاتِ پیغمبر کے حامل ہونے کا دعویدار ہو اور نہ ہی میں ایسے دعویدار کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا/مانتی ہوں . نہ میں قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا /رکھتی یا خود کو احمدی کہتا/کہتی ہوں اور نہ ہی میں خیرالقرون سے قائم مسلمان ہونے کی ضرورتوں میں سے کسی ضرورت کا انکار کرتا/کرتی ہوں . میں یقین رکھتا/رکھتی ہوں کہ مرزا غلام احمد قادیانی یا جو کوئی بھی اس کی طرح کے دعاوی کا حامل ہو`کذاب اور گمراہ کرنے والا ہے.”
1.دستخط و نشان انگوٹھا دولہا
2.دستخط و نشان انگوٹھا دلہن.
ج) یہ کہ آزاد جموں و کشمیر کے تعلیمی نصاب میں کے پی کے کی اسمبلی کی قانون سازی کی طرز پر ایسی تبدیلیوں اور اضافے کی ضرورت ہے جس سے نوجوان نسل کے علم میں آئے کہ عقیدہ ختمِ نبوت کیا ہے, مسلمانوں کا اصل عقیدہ کیا ہے اور مرزائی کس دجل اور فریب کے ساتھ مسلمانوں کو اپنے عقیدہ سے پھیر نے کی مذموم کوشش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں