44

فیول ایڈجسٹمنٹ بجلی 7 روپے 90 پیسے یونٹ مہنگی

فیول ایڈجسٹمنٹ بجلی 7 روپے 90 پیسے یونٹ مہنگی
سلام آباد (نمائندہ نیوز)نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اضافی وصولی جولائی کے بلوں میں کی جائے گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اس رقم میں اضافے کی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے کے حوالے سے سماعت 27 جون کو آن لائن کی گئی تھی جس کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں