250

فلسطینی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے فلسطینی طلباء کے لیے مفت سکالر شپس کا اعلان کیا ہے، ابتدائی طور پر 22نجی جامعات کی جانب سے 300سکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ کئی برسوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطین کا بنیادی انفراسٹرکچر قریباً تباہ ہو چکا ہے۔ حالیہ اسرائیلی حملوںنے دیگر شعبوں کے علاوہ اہل فلسطین کا نظام تعلیم بربادکر دیا ہے اورکئی سکول، کالج بمباری میں تباہ ہو چکے ہیں۔ ان ناگفتہ حالات میں جہاں حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے، وہاں پاکستا ن کی نجی جامعات کی جانب سے وظائف کا اعلان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوران کی دل بستگی کا باعث بنے گا اور فلسطینی نوجوانوں کو پاکستان آ کر اعلیٰ تعلیم حا صل کرنے کا موقع ملے گا۔ پاکستانی نجی جامعات کا یہ انتہائی احسن اقدام ہے جو دوسرے اسلامی ملکوں کے لئے بھی باعث تقلید ہو گا۔فلسطینی عوام اس وقت تمام عالم اسلام کی جانب سے اخلاقی و مالی مدد اور گہری ہمدردی اور تعاون کے مستحق ہیں، اس وقت ضرور ی امر یہ ہے کہ جن فلسطینی طلباء کو وظائف دیے جا رہے ہیں انکے لیے ویزے اور دوسری سفری، دستاویزات کے حوالے سے معاملات سے جلد حل کیے جائیں تا کہ وہ پاکستان آ کرمکمل اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں