21

عمران خان کے راستے میں تجربہ کار مافیا موجود ہے، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حصول انصاف اور عمران خان کے راستے میں تجربہ کار مافیا موجود ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد ہی حصول انصاف پر ہے، مقدمات جلد سے جلد نمٹانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا اور بار کے بغیر انصاف کی بروقت فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکتی، حکومت توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتی رہے گی۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ حصول انصاف اور عمران خان کے راستے میں تجربہ کار مافیا ہے، قانونی اصلاحات میں بار کے تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ احتساب سے متعلق ہماری حکومت سے عوام کو بہت توقعات ہیں، جلد انصاف کے حصول کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں