عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل کی ملاقات 26

عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی، ملاقات کے وقت سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔

رابن رافیل امریکا کی سابق سفارتکار، سی آئی اے تجزیہ کار اور لابئیسٹ ہیں، وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں، فواد چوہدری نے 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں امریکی سفیر سے ملاقات کی تھی۔

جیو نیوز نے سینیٹر شہزاد وسیم اور فواد چوہدری کا مؤقف لینے کی کوشش بھی کی، مگر رابطہ نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں