170

عقیدہ ختم نبوت ہمارے عقیدے کی اساس ہے۔مفتی گلزار احمد نعیمی۔

عقیدہ ختم نبوت ہمارے عقیدے کی اساس ہے۔مفتی گلزار احمد نعیمی۔
عقیدہ ختم نبوت ہمارے عقیدےکی اساس ہے۔ رسول اللہﷺ کو خاتم النبین مانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ اس عقیدے کے تحفظ کے لیے مسلمان صدیوں سے اپنے، جان ومال اور عزت و آبرو قربان کرتے چلے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی چیرمین جماعت اہل حرم پاکستان نے علمائے اہل سنت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسکا انعقاد جماعت اہل حرم پاکستان نے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے سمینار ہال میں کیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ وطن عزیز کو اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ اسلام پر بہت خوفناک حملے ہو رہے ہیں ۔ ہمیں باہم متحد ہو کر ان مسائل سے نبرد آزما ہونا ہو گا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی ضمیر احمد ساجد نے کہا کہ مسئلہ فتنہ ختم نبوت اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مسالک سے اوپر بڑھ کر سوچنا ہوگا ۔امت کو مشترکات کی بنیاد پر اکھٹا ہونا چاہیے ۔
مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کو ہمارے قومی نصاب کا حصہ ہونا چاہیے ۔ ملک دشمن عناصر کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہیے ۔ جو قوتیں اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں انکی نشان دہی بہت ضروری ہے۔
کنونشن سے، علامہ میر اشتیاق ایڈوکیٹ، علامہ محمد سلیم سعدی، پیر میجر سہیل عالم ، علامہ مفتی خطیب مصطفائی ۔ علامہ سید جہانگر شاہ سعیدی ، علامہ عبدالقادر سکندری ، علامہ ڈاکٹر شیر محمد سیالوی ، علامہ صاحبزادہ حسیب احمد نظیری ، علامہ محمد نعیم اور دیگر نے خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں