3

عدم اعتماد، نمبرز پورے ہیں، فضل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمراں تنہا ہوچکے ہیں، وزراء سرکاری خرچ پر بیرون ملک فرار کی کوشش میں ہیں،سلیکٹڈ حکومت کے خاتمہ کیلئے ہماری تیاریاں مکمل اور نمبر پورے کردیئے، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، ہم کبھی ناکام نہیں ہوئے ہیں، ہماری تحریک سے عوام میں بیداری آئی ، آج حکمران تنہا ہوچکے ہیں، حکومتی وزرا سرکاری خرچ پر ملک سے بھاگنے کی کوشش میں ہیں، نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے،ریاستی ادارے عوام کو امن اور تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوچہ رسالدار میں سانحہ پشاور کے شہدا کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، مولانا فضل الرحمٰن خودکش دھماکہ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور شہدا کے لواحقین کیساتھ تعزیت کی ، انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے اجتماع کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، سفاک قاتلوں نے معصوم نمازیوں کے خون کی ہولی کھیلی ہے حالانکہ ملک میں پھر سے محبتوں کا ماحول شروع ہوگیا تھا لیکن بے گناہ شہریوں پر حملہ کرکے امن کے ماحول کوتار تار کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ ہم شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور انہیں اطمینان دلانے آئے ہیں کہ دشمنوں کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں