Skip to content

شہدا کا خون رائیگاں نہیں، دہشتگردوں کوانجام تک پہنچائینگے، آرمی چیف

اسلام آباد ( نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کا دورہ کیا اور سبدان ٹاپ کے شہدا کے عزم اور حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ، دہشتگردوں کوانجام تک پہنچائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا اور پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورہ تربت میں آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان ساؤتھ میں سکیورٹی صورتحال اورپاک ایران سرحد پرباڑکی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پائیدارامن اورخوشحالی کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کی مدد کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکیچ کابھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے سبدان ٹاپ کے شہدا کے عزم اور حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور بلوچستان کی ترقی ملک کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *