56

شہداء کیخلاف منفی سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاری کا فیصلہ

شہداء کیخلاف منفی سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاری کا فیصلہ
راولپنڈی (نیوز)لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعے میں پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے مہم چلائی، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی حصہ لیا،سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں کچھ بھارتی اکاؤنٹس بھی استعمال کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی اور پاک فوج کے خلاف شروع کی گئی مہم میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہمہم شروع ہونےکےبعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس مہم میں شامل ہوگئے اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق 17 بھارتی اکاؤنٹس نے اس سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں بھرپور حصہ لیا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مہم میں شامل سیاسی جماعت کےکارکنوں کے ویڈیو بیانات پہلے ہی منظرعام پر آچکے ہیں، مہم کے پیچھے چھپے دوسرے کرداروں اور ان کے ہینڈلرز تک بھی پہنچاجارہا ہے اور دیکھاجارہاہےکہ بھارتی اکاؤنٹس کےنام پرکچھ اکاؤنٹس پاکستان سے تو نہیں چل رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں