214

شمالی کوریا پھر بگڑ گیا،امریکا کے ساتھ جوہری معاملے پر مذکرات سے انکار

6 / 100

شمالی کوریا پھر بگڑ گیا،امریکا کے ساتھ جوہری معاملے پر مذکرات سے انکار
شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ اپنے متنازع جوہری پروگرام پر مزید بات چیت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سانگ نے کہا کہ جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق امریکا سے مزید کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ طویل مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔کِم سانگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے مستقل اور ٹھوس بات چیت کی کوشش اس کے اندرونی سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور وقت بچانے کی ایک چال ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ ہمیں ابھی امریکا کے ساتھ طویل بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکا جوہری تخفیف اسلحہ کو مذاکرات کی میز سے پہلے ہی خارج کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں