Skip to content

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن

فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگرد کیچ میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد واقعات میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2022ء) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد کیچ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ کسی کو بھی بلوچستان کی ترقی ، امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *