82

سعودی عرب کی عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایت

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر مملکت آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔
جس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور دیگر ویرینٹ کی روک تھام کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سفر سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔
سعودی حکام کے مطابق یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ مملکت آنے والے نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں۔
سعودی حکام کے مطابق اس ہدایت پر بدھ 9 فروری کی شب سے عمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں