29

سازش نہیں ہوئی، پاک فوج کے بیان سے متفق ہیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران حکومت کیخلاف سازش نہ ہونے سے متعلق ترجمان پاکستانی فوج کے بیان سے متفق ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے حوالے سے امریکا کا پیغام بڑا واضح ہے، ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، وزیر اعظم شہبازشریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
گزشتہ روز اہم پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پر بے بنیاد کردار کشی کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، یہ ملک کے مفاد کے سراسر خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں