22

زبان کا پکا ہوں، اتحادیوں سے کئے وعدے پورے ہونگے، آصف زرداری

نوابشاہ ( بیورو رپورٹ ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ زبان کا پکا ہوں ، اتحادیوں سے کئے وعدے پورے ہوں گے ، کراچی کے دوستوں ، بلوچستان اور پنجاب کے دوستوں نے ساتھ ان کی مہربانی ، پرویز الٰہی آسرا دیکر بھاگ گیا مگر اس کا بڑا بھائی چوہدری شجاعت ہمارے ساتھ ہے ، عمران خان اپنے کئے دھرے کا خود ہی شکار ہوا ہے اس کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باندھی میں اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شرجیل میمن ،ناصر شاہ ، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار ، ذوالفقار بیہن ، طارق مسعود آرائیں، امداد پتافی ، عاشق زرداری ، خان محمد ڈاہری ، ڈاکٹر بہادر ڈاہری ، علی اکبر جمالی و دیگر موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ میں دوستوں کو کہتا تھا کہ عمران خان کو ہم نہیں گرائیں گے وہ اپنے افعال کی بنیاد پر خود ہی گرے گا تو کسی کو اس کا یقین نہیں آتا تھا انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کئے دھرے کا خود ہی شکار ہوا ہے اس کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے زمانے میں چھبیس ملین ڈالر کی ایکسپورٹ چھوڑی تھی آج عمران خان نے روپے کی ویلیو 150 فیصد تک گرا دی ہے انہوں نے کہا کہ یہ قرض اتارنے کی باتیں کرتے تھے مگر یہ نہیں بتاتے کہ روپے کی ویلیو کم ہونے سے قرض کا حجم 150؍ فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں