19

دوست ممالک نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امدادی سامان بھیج دیا

دوست ممالک نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امدادی سامان بھیج دیا
اسلام آباد (نمائندہ نیوز)دوست ممالک نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امدادی سامان بھیج دیا ،ترکیہ اور امارات کے 6طیاروں کی کراچی اور راولپنڈی لینڈنگ ،چین کل 2طیارے بھیجے گا، بحرین بھی جلد ایک طیارہ بھیجے گا ،آرمی چیف کا اماراتی حکام سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رابطہ ،یو اے ای نے امدادی سامان فراہمی کیلئے فضائی پُل قائم کردیا ،پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداداور بحالی کے لئے ترکیہ اور متحدہ عرب امارات سے 6 طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ممالک نے پاکستان کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کا وعدہ کیا ہے، اس تناظر میں ترکی سے 4 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کے 2 فوجی طیارے نورخان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ گئے ہیں،متحدہ عرب امارات سے ایک فوجی طیارہ آج شام نور خان ائیر بیس پہنچے گا جبکہ چین سے 2 طیارے آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گے، اسی طرح بحرین نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی سامان کا ایک طیارے پا کستان بھجوانے کا وعدہ کیا ہے، ان طیاروں کے ذریعے لائے جانے والے امدادی سامان میں خیمے ہ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں