45

دوریاستی فارمولا ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا بہترین حل ہے امریکی صدر

دوریاستی فارمولا ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا بہترین حل ہے امریکی صدر
مقبوضہ بیت المقدس(خبر ایجنسی)امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا ہےکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین راستہ سفارتکاری ہے لیکن جوہری مذاکرات پر ایران کے ردعمل کا ہمیشہ کے لیے انتظار نہیں کریں گے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لاپڈ کا کہنا تھا کہ ایران کو روکنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے معلوم ہو کہ دنیا طاقت کا استعمال کرے گی۔اسرائیل نےعرب ممالک سے امن کے لیے ہاتھ بڑھایا ہوا ہے۔ ایران کا سامنا کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے لیے ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا بہترین حل دو ریاستی حل ہے ،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا سعودی عرب کا دورہ مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ دوبارہ ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں