27

دنیا کو علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے،چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورانِ ملاقات چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ یی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کے معاملات پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے سی پیک کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین جامع خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 48ویں کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسے افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے اور عالمی برادری کو ایک مشترکہ وژن اور حکمت عملی پر لانے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا، تاکہ خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے جو امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
سربراہ پاک فوج نےوزیر خارجہ کا دورے اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
انہوں نے او آئی سی کی 48ویں وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چین کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات خیالات کی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دنیا کو علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں تسلیم کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں