43

دفاعی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دینگے

دفاعی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دینگے
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کی عسکری قیادت نے ایک جامع سکیورٹی حکمت عملی کے مطابق انتہائی موزوں انداز میں ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت دفاعی اور سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تمام سروسز چیفس کا اجلاس جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شرکت کی۔فورم کو مغربی سرحد، کے پی کے اور بلوچستان سے متعلق قومی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فورم میں اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں کے دائرے میں تیز رفتار پیش رفت، خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،فورم نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا،شرکاء نے ایک جامع سکیورٹی حکمت عملی کے مطابق انتہائی موزوں انداز میں مسلح افواج کے تمام خطرات کا جواب دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں