52

خضدارڈی آئی خان پولیس وین قومی پرچم اسٹال پر دستی بم حملے

خضدارڈی آئی خان پولیس وین قومی پرچم اسٹال پر دستی بم حملے
پشاور، خضدارر( نیٹ نیوز)پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دوسری جانب کڑی ملنگ کے قریب سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پرفائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شوائد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔خضدار کے آزادی چوک پر یوم آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا۔دریںاثناء قلات پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ ہوا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن قلات کے عقب سے نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے پھٹ گیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں