10

حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں ہفتے میں بدستور 6 دن کام جاری رہے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام جاری رہے گا۔ پیر سے جمعرات اور ہفتے کو دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے 3 بجے جبکہ دوپہر ایک بجے سے 1:30 بجے نماز کا وقفہ ہوگا۔ سرکاری دفاتر میں جمعے کو صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام جاری رہے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قوم سے عید کی چھٹیوں کے بعد واپس دفاتر آنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ آپ سب نے عید کی چھٹیوں کے دوران بہترین وقت گزارا ہوگا اور آرام کیا ہوگا، چلیے اب کام کی طرف واپس آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں