20

حکومت مدعی نہیں، قانون پر عمل ہوگا، عمران خان فتنہ ہیں، گرفتار کیا جائے گا، وزیر داخلہ

لاہور، اسلام آباد(نمائندہ نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے مقدمات کی مدعی حکومت نہیں لوگ ہیں،قانون پر عمل ہوگا، ذاتی عناداور سیاست کو مسجد نبویﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا.
پورا ملک میں اس واقعہ کی مذمت کررہاہےلیکن PTI نہیں بلکہ یہ کہتےہیں حکومتی لوگ جہاں جائینگے انکےساتھ ایساہی ہوگا۔ مریم اورنگزیب نےکہایہ لوگ اپنی گندی سیاست میں مسجدنبویﷺ کاتقدس تک بھول گئے.
دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مسجد نبویﷺ میں نعروں کے معاملے پر 6مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول ﷺ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکےساتھ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ میں قابل افسوس واقعہ پیش آیا، واقعہ پر حکومت نہیں لوگ مدعی بنے ہیں.
لوگوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، افسوسناک واقعہ کے تانے بانے پاکستان سے برطانیہ تک جاتے ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کو اس کام کیلئےاکسایا گیا اورترغیب دی گئی،ایک صاحب یہاں سے ایک گروہ لیکر وہاں پہنچے، برطانیہ سےبھی لوگ آئے، ایک صاحب یہاں سے ایک گروہ لےکر وہاں پہنچے، یو کے سے بھی لوگ آئے، ایک صاحب جو گرفتار ہوئے ہیں.
انہوں نے تو خود اعتراف کیا، ان کیخلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں،وہ صاحب خودفرمارہےتھےیہ ہوٹل میں چھپے ہوئے ہیں ہم نے انکو یہاں آنےسے روکا.
یہ پریس کانفرنسوں میں کہتے رہے کہ دیکھیےگا انکے ساتھ وہاں کیا ہوگا، لوگوں نےاس واقعےپرغم اور غصے کا اظہار کیا،پورا ملک واقعے کی مذمت کررہا ہےجس جماعت پرالزام ہے وہ نہیں کررہی، کہا جارہا ہے واقعہ وہاں ہوا مقدمہ یہاں کیسے ہوسکتا ہے۔
قبل ازیں وزیرداخلہ راناثناء اللّٰہ نے عمران خان کو فتنہ قرار دیتے ہوئے انکی گرفتاری کا واضح اشارہ بھی دیدیا۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جو بھی شہری کارروائی کیلئے آئیگا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں