303

حماس نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو رد کر دیا

خبر رساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے رکن خلیل الحیہ نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کے منصوبے کو سختی کے ساتھ رد کر دیا ہے۔ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات فلسطین کی موجود صورتحال کے پیش نظر ہیں اور ان مذاکرات کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں، انھوں نے کہا کہ حماس کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ہے اور غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں