32

حقیقی جنگ آزادی اب شروع، الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہوں گا، عمران خان

(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تب تک سڑکوں پرنکلوں گاجب تک الیکشن کااعلان نہیں ہوتا، ان چوروں کی حکومت قبول نہیں،میں نے کبھی اداروں،عدلیہ کیخلاف قوم کو نہیں بھڑکایا، کیا جرم کیا تھا جو آپ نے رات کو 12 بجے عدالتیں لگائی؟ معزز ججزمجھے جواب دیں، اداروں سے پوچھتا ہوں نیوکلیئر پروگرام کی یہ ڈاکو حفاظت کرسکتے ہیں؟ہماری سالمیت ان چوروں کے ہاتھوں میں ڈال رہے ہو کوئی خوف خدا نہیں ہے۔جس دن ہم نےکال دےدی شہبازشریف کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، امریکی سازش سے بھٹو کو ااقتدار سے اتارا گیاپھر اس کے کہنے پر میر جعفروں نے پھانسی لگائی، حقیقی جنگ آزادی اب شروع ہوئی ہے، سازش کےتحت ان کوحکومت دلائی گئی ، جس دن ہم نےکال دیدی شہبازشریف کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، شہباز شریف پر40ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے سازش کرکے ذوالفقارعلی بھٹو کو ہٹایا اور چوروں نےپھانسی لگوائی۔عمران خان کا کہنا تھاکہ اگلے ہفتے عوام کو کال دے رہا ہوں جیسے پچھلے ہفتے باہر نکلے تھے اب پھر دوبارہ نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو میں کراچی میں نکلوں گا اور میں اپنی زندہ قوم کو کہتا ہوں آپ نے اپنی آزادی کیلئے ہر شہر میں اس ہفتے کو نکلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نکالنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت اور اسرائیل میں منائی گئی، سب کان کھول کر سن لیں یہ وہ 1970ء کا پاکستان نہیں ہےامریکا نے سازش کرکے ذوالفقار بھٹو کو ہٹایا اور پھر چوروں نے پھانسی لگوائی۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم سب اکٹھے ہو جاؤ اب جب بھی الیکشن ہوگا یہ قوم تمھارے ساتھ وہ کریگی کہ تمھاری سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی ، جو غیرت مند ہوتا ہے لوگ اسکی عزت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں اتنا خطرہ نہیں تھا اب زیادہ خطرہ بنوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سمجھ رہا ہے کہ این آر او ٹ لے کر واپس آجائے گا، وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، میں اور میری قوم ان کا انتظار کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں