79

جھوٹ بےنقاب عوام فیصلہ کریں

آڈیو، عمران کا جھوٹ بےنقاب عوام فیصلہ کریں، امریکی سازش جعلی، خود کو بچانے کیلئے NRO مانگا،کون تخریب کار کون تعمیر کرنیوالا، وزیراعظم
مانسہرہ(نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا،آڈیو سے اسکا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، عوام فیصلہ کریں کون تخریب کار کون تعمیر کرنے والا ہے، عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد امریکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 24؍گھنٹے میں آٹا سستا کریں، پختونخوا کو پنجاب بنائینگے، نیازی گالیاں دیتا ہے میں نوجوانوں کو فری لیپ ٹاپ دونگا،ہزارہ کیلئے میڈیکل کالج کا اعلان کررہا ہوں، ایک ارب روپے کا بھی پیکیج بھی دینگے تاکہ آپکے مسائل حل ہوں، پٹرول عمران نیازی کی وجہ سے مہنگا ہوا، انا پرست شخص خزانہ خالی کر کے چلا گیا، قرضے اتنےہیں کہ شاید نسلیں بھی نہ اتار سکیں، اپنی زندگی لڑا دوں گا، آپ کو خوشحال کردوں گا، کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میںکیا۔مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے مارچ کریں حکومت ختم نہیں ہوگی، ڈٹ کر کھڑا ہونے کا دعویدار زرداری کے پائوں پڑگیا، گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ کے بجائے پشاور میں کیوں چھپے بیٹھے ہو۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہزارہ کے لوگ روز موٹروے سے گزرتے ہیں تو نوازشریف کو یاد کرتے ہیں، آج میں بھی اسی گزرگاہ سے گزرا تو میں نے کہا واقعی نوازشریف اس ملک کا معمار ہے، ملتان سکھر موٹروے 2016نوازشریف نے شروع کی اور اسے اپنے ہی دور میں مکمل کیا، یہ وہ منصوبے ہیں جو سی پیک کے تحت بنائے گئے، مجھے موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے کتنی محنت کی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا تو میں کے پی کو پنجاب بناکر چھوڑوں گا، لیکن مجھے آپ کا ساتھ چاہئے، آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ جو ایسا شخص جو انا پرست اور جھوٹا ہے، اس کے دور میں مہنگائی اآسمان سے بات کرتی رہی، یوٹرن پر یوٹرن لیتا رہا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا، جس نے 50لاکھ گھر دینے کے بجائے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کردیا، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے ترقی دینے والے نوازشریف اور مجھے منتخب کرنا ہے یا یوٹرن ماسٹر کو۔ مانسہرہ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے ترقی دینے والا نوازشریف اور مجھے منتخب کرنا ہے یا یوٹرن ماسٹر۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے لوگ روز موٹروے سے گزرتے ہیں تو نوازشریف کو یاد کرتے ہیں، آج میں بھی اسی گزرگاہ سے گزرا تو میں نے کہا واقعی نوازشریف اس ملک کا معمار ہے، ملتان سکھر موٹروے 2016 نوازشریف نے شروع کی اور اسے اپنے ہی دور میں مکمل کیا، یہ وہ منصوبے ہیں جو سی پیک کے تحت بنائے گئے، مجھے موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے کتنی محنت کی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا تو میں کے پی کو پنجاب بناکر چھوڑوں گا، لیکن مجھے آپ کا ساتھ چاہئے، آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ جو ایسا شخص جو انا پرست اور جھوٹا ہے، اس کے دور میں مہنگائی اآسمان سے بات کرتی رہی، یوٹرن پر یوٹرن لیتا رہا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا، جس نے 50لاکھ گھر دینے کے بجائے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کردیا، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے ترقی دینے والے نوازشریف اور مجھے منتخب کرنا ہے یا یوٹرن ماسٹر کو۔وزیراعظم نے کہا کہ ابھی تیل اور پیٹرول کی قیمتیں مجبوری سے دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑی، لیکن ساتھ ہی ہم نے ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو سبسڈی کا بھی اعلان کیا، یہ سب عمران نیازی کی وجہ سے ہوا جس نے جاتے ہوئے یہ جال بچھایا، مہنگائی اور بے روزگاری کو عام کیا، ترقیاتی منصوبوں کے بجائے مخالفیں کو دیوار سے لگاتا رہا، میں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10کلو آٹے کا تھیلا 400روپے کا کردیا ہے، میں نے دو ہفتے پہلے کہا تھا کہ اگر کے پی حکومت آٹے کی قیمت کم کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ میں خود کے پی میں بھی آٹے کی قیمت یہی رکھوں گا، میں وزیراعلیٰ کے پی سے ایک بار پھر اور آخری بار درخواست کرتا ہوں کہ صوبے میں آٹے کو سستا کیا جائے، ورنہ میں خود اپنے کپڑے بیچ کر یہاں آٹا سستا کروں گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے کہا ہے کہ صبح نماز کے بعد رزق کے لئے نکلو اور رزق تلاش کرو، میں دن رات محنت کروں گا، میں یہاں میڈیکل کالج کا اعلان کررہا ہوں، ایک ارب روپے کا بھی اعلان کرتا ہوں تاکہ آپ کے مسائل حل ہوں، یہاں بجلی کا بہت بڑا مسئلہ ہے میں ہزارہ کی اپنی الیکٹرک کمپنی کا اعلان کرتا ہوں تاکہ یہاں بجلی ان کی اپنی ہو اور ان کے بجلی کے مسائل حل ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، 30سے 35فیصد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ ہونا بلوچستان کی تاریخ میں ایک خوش آئند خبر ہے، اس سے ثابت ہوا کہ وہاں اور ملک میں سیکورٹی کا نظام بہترین ہورہا ہے، میں سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران نیازی جو مجھے گالیاں دیتا ہے میں تمام طالبعلموں کو لیپ ٹاپ دیکر جواب دوں گا۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا، حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ انکی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوؤں کے برعکس عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔شہبازشریف کا ہکنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی، لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مینڈیٹ، انقلاب اور خود عمران خان سب دو نمبر ہیں، انقلاب پیراشوٹ، ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا۔مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں نہیں بلکہ اپنی گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا اور نواز شریف کا رہے گا، 30سال پہلے جب میری شادی ہوئی مانسہرہ چار گھنٹے لگتے تھے آج موٹروے بننے کی وجہ سے یہ فاصلہ صرف ایک گھنٹے میں طے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شہباز شریف سے محبت ہے کیونکہ وہ میرے دوسرے والد ہیں، شہباز شریف سے اسلئے بھی محبت ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کے حقیقی مددگار ہیں، شہباز شریف پنجاب کی طرح ملک کی تقدیر بدلینگے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو سلام کہ جنہوں نے فتنے اور انتشار کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ناکام بنا دیا، مجھے تکلیف ہے کہ دھرنے میں خیبر پختونخوا کے عوام کا ٹیکس کا پیسہ استعمال ہوا، عمران خان جس ہیلی کاپٹر میں آیا وہ کے پی کے حکومت کی ملکیت تھے، انتشار مارچ میں استعمال گاڑیاں اور کرینیں بھی کے پی کے عوام کے ٹیکس کی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب اس لیے ناکام ہوا کہ انقلاب پیراشوٹ، ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا، اسکا مینڈیٹ اور انقلاب دو نمبر اور انقلابیوں کا لیڈر خود عمران خان بھی دو نمبر ہے، عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو اس نے نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجے کہ الیکشن کا اعلان کرو لیکن نواز شریف نے واضح کردیا کہ جتنے بندے لانے ہیں دوبارہ لے آؤ کسی دباؤ میں نہیں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو تنہا وطن کے مامے ہیں لمبے لمبے معافی نامے ہیں، ہماری حکومت کا چالیسواں نہیں ہوا کہ آٹا 80روپے اور چینی 120 روپے سے 70روپے پر آگئی۔ مریم نواز نے عمران خان سے متعلق آڈیو لیک ہونے پر کہا کہ عمران خان زرداری صاحب سے مفاہمت مانگ رہا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان جبکہ پاؤں پڑا تھا کپتان۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ وعدہ کرتی ہوں عمران خان کے لگائے زخموں پر نواز شریف اور شہباز شریف مرہم لگائینگے۔ مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے خون پسینے کی کمائی فساد مارچ کیلئے پانی کی طرح بہائی گئی، سعید احمد جان نامی ایک کارکن بھی اسی فساد مارچ کے دوران جاں بحق ہوا جس پر دلی افسوس ہے۔ سعید احمد جان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب ہیلی کاپٹروں اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آیا کرتے اور نہ ہی یو ٹرن لیکر بنی گالہ کا رخ کرنے سے انقلاب آتا ہے، انقلاب اس وقت آیا تھا جب نواز شریف عدلیہ بحالی کیلئے نکلے اور ان کے گوجرانوالہ پہنچنے سے قبل ہی عدلیہ بحال ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں انکشاف ہوا کہ کپتان ڈٹ کر نہیں بلکہ پائوں پکڑ کر کھڑا تھا، ناکامی کے خوف سے نواز شریف کے پاس بندے بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الیکشن کا اعلان کرا دیں میں مارچ نہیں کروں گا، انہیں بتاتا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کسی کے دبائو میں آ کر فیصلے نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی دھمکیوں سے گھبراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات کے باوجود آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی اور عوام کو ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے مشکل فیصلے بھی کرینگے، امید ہے عوام شہباز شریف کا ساتھ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں