17

جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، 2 جوان شہید

جنوبی وزیرستان(نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی،دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے۔دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں