17

جدہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تاخیر، سی ای او برطرف

جدہ ایئرپورٹ کے چیف ایکزیگیٹو آفیسر (سی ای او) ریان طرابزونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ نئے سی ای او کا بھی تقرر کردیا گیا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ای او کی برطرفی کا فیصلہ جدہ ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔
اس برطرفی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ سی ای او کو جدہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تاخیر پر برطرف کیا گیا۔
جدہ ایئر پورٹ کمپنی کے کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں سی ای او ریان طرابزونی کو برطرف کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایمن بن عبدالعزیز کو جدہ ایئرپورٹ کا نیا سی ای او مقرر کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں