23

جاسوسی کا الزام، متعدد یورپی ملکوں سے روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم

کئی یورپی ملکوں نے روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بیلجیئم، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور چیک ری پبلک نے متعدد روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ روسی سفارت کاروں کو جاسوسی کے شبہے میں یورپی ملکوں سے نکالاجا رہا ہے۔
ادھر بیلجیئن وزیر خارجہ نے کہا کہ برسلز میں روسی سفارتخانے اور اینٹورپ میں روسی قونصل خانے سے21 سفارتکاروں کو نکالا جارہا ہے۔
جبکہ نیدرلینڈزوزارت خارجہ کے مطابق 17 روسی سفارتکاروں کو انٹیلی جنس افسر کےطور پر کام کرنے پر ملک سے نکالا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کہ ڈبلن میں روسی سفارت خانے کے 4 سینئر اہلکاروں کو جاسوسی پر مبنی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔
پراگ سے چیک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک میں روسی سفارت خانے سے ایک سفارت کار کو ملک چھوڑنے کیلئے 72 گھنٹے دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں