توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت
اسلام آباد(نمائندہ نیوز) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کے مقدمہ میں جواب جمع کرانے کیلئے عمران خان کی تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل گوہر خان نے موقف اپنایا کہ گوشواروں پر مبنی دستاویزات حاصل کرنے کیلئے وقت درکار ہے ، تین ہفتوں کا وقت دیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن میں ظاہر کردہ اثاثوں کی دستاویزات تو عمران خان کے پاس ہونگی، تین ہفتے نہیں دے سکتے ۔چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان اور حکومتی اتحاد کے وکلا خالد اسحاق اور کامران مرتضی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔