36

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 خصوصی پروازوں کا اعلان

41 / 100

قومی ایئر لائن نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کیلئے آپریشن کا اعلان کردیا ، سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کوعید سے قبل وطن لایا جائے گا


اہل حرم پاکستان اسلام آباد قومی ایئر لائن بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک بار پھر میدان میں آگئی، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے 32 پروازیں چلائی جائیں گی ، سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کوعید سےقبل وطن لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے آپریشن کا اعلان کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے پی آئی اے عید الاضحیٰ سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے ، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں ، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں