83

بیرونی دباؤ نظر انداز، سرمایہ کاری کانفرنس میں روسی کمپنیاں مدعو

وزیر اعظم عمران خان نے روسی کمپنیوں کو اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں مدعو کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران وزارت تجارت نے معروف روسی کمپنیوں کے ساتھ عشائیہ کا اہتمام کیا، اس دوران روسی تاجروں اور وزیر اعظم کے مابین تعارفی ملاقات ہوئی اور وزیر اعظم کو کاروباری منصوبوں کے بابت آگاہ کیا گیا۔
اس ملاقات میں لگ بھگ 60 کے قریب روسی کمپنیوں جن میں تیل اور گیس، دھات کاری، تعمیرات، ریلوے،پروڈکشن، زراعت، ٹیکسٹائل، پھلوں ،سبزیوں، ریٹیل چین اسٹورز، فارماسیوٹیکلز کے شعبوں کی کمپنیاں شامل تھیں۔
پاکستانی تاجروں اور ان کی ہم منصب روسی کمپنیوں کے درمیان میٹنگز کا انعقاد بھی ہوا،اس موقع پر مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات، وزیر منصوبہ بندی، قومی سلامتی کے مشیر ،روسی وزیر زراعت، فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ فائٹوسینٹری سرویلنس کے نائب سربراہ، روسی فیڈریشن کے اقتصادی ترقی کے نائب وزیر بھی موجود تھے،
اس اعلیٰ سطحی ملاقات کا مقصد تجارتی روابط کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھانے پر اتفاق کرنا اور تجارتی مواقعوں کے بابت آگاہی دینا تھا ۔اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے روسی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے تجارت بڑھائیں تاکہ دونوں ممالک اس سے مستفید ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں