19

بھارت کی ہندو موٹی ویشنل اسپیکر مسز سبری مالا دائرہ اسلام میں داخل

پڑوسی ملک بھارت کی معروف ہندو موٹی ویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا جس کا اعلان اُنہوں نے مکۃ المکرمہ سے کیا۔
ایک موٹی ویشنل اسپیکر کے طور پر، سبری مالا 200 سے زیادہ پلیٹ فارمز پر پینل اسپیکر رہ چکی ہیں اور اب اُنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
انہوں نے مکہ مکرمہ سے جاری کی گئی ویڈیو میں کہا کہ میں نے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی بیٹی کے لیے محبت اور احترام کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھا ہے۔
فاطمہ نے کہا کہ میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت کیوں؟ میں نے تجسس اور بغیر کسی تعصب کے قرآن پاک پڑھنا شروع کیا، پھر مجھے حقیقت معلوم ہوئی۔
موٹی ویشنل اسپیکر نے مزید کہا کہ اب میں اسلام کو خود سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔
وہ 2002 سے کمیونٹی سروس میں شامل ہے، اور تعلیمی مساوات اور لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے لڑ رہی ہیں۔
اُنہوں نے تمل ناڈو میں 2017 میں “وژن 2040” کے نام سے ایک تنظیم شروع کی۔ اس تنظیم کا مقصد بچیوں کا تحفظ اور ایک نظام تعلیم لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں