30

بلدیاتی الیکشن 120دن میں کرانا ضروری

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سفارش کی ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں جلد از جلد مقامی حکومتوں کا الیکشن کروائیں۔مقامی حکومتیں جمہوریت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔یہیں سے سیاستدان پیدا ہو کر صوبائی اور قومی سطح پر ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں۔اگر اس بنیاد کو ہی ختم کر دیا گیا تو پھر ایک مضبوط عمارت کھڑی کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گا۔ویسے بھی وزیر اعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل مقامی حکومتوں کے ذریعے عوام کے کام کرانے اور ان کے مسائل حل کرانے کے زبردست حامی تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد جہاں پر بے شمار دیگر وعدے بھول چکے ہیں،وہیں پر مقامی حکومتوں کا وعدہ بھی یاد نہیں ۔ ترمیمی بل آرٹیکل 140اے کے تحت مقامی حکومتیں ختم یا تحلیل ہونے کی صورت میں 120دن کے اندر الیکشن کرانے لازمی ہونگے۔اس لئے حکومت کو اب فی الفور بلدیاتی الیکشنوں کے لئے کوئی منصوبہ تشکیل دینا چاہیے۔بلدیاتی الیکشنوں کے ذریعے منتخب ہونے والے چیئرمین اور باقی نمائندے مقامی سطح پر حکومتی کارکردگی بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے،مہنگائی کنٹرول کرنے ‘ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کر کے عوام کو ریلیف پہنچائیں گے۔اس لئے حکومت اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے مقامی حکومتوں کے الیکشن فی الفور کرائے تاکہ جمہوری تسلسل برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں