46

باغ آزاد کشمیر فوجی گاڑی کو حادثہ

باغ آزاد کشمیر فوجی گاڑی کو حادثہ
باغ(نیوز)آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9جوان شہید اور 4زخمی ہوگئے،زخمی طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل ،شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیرکے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے،شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں