Skip to content

بائیڈن کی آمد سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھول دیں

بائیڈن کی آمد سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھول دیں
ریاض، کراچی( نیوز ڈیسک) بائیڈن کی آمد، سعودیہ نے اسرائیل کیلئے فضائی حدود کھول دی،امریکی صدر نےجدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکے سے مکا ملا کر مصافحہ کیا جس کے بعد قصر السلام میںخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےملاقات کی، خادم حرمین شریفین نے امریکی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا،اس موقع پر سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں عوام دوست اور دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل میں معاون طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے خیر سگالی کے طور پر اسرائیل کے تمام طیاروں کیلئے فضائی حدود کھول دی ہے، بائیڈن بذریعہ طیارہ اسرائیل سے براہ راست جدہ پہنچے والے پہلے امریکی صدر ہیں،صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کایہ پہلا دورہ ہے ، اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کی، جدہ پہنچنے پر گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی صدر کا استقبال کیا،بعد ازاں امریکی صدر کو جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے لے جایاگیا جہاں دونوں رہنمائوں نے مٹھی ملا کر مصافحہ کیا اور خوشگوار موڈ میں محل میں چلے گئے، دو روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےبھی ملاقات کرینگے،بائیڈن جدہ سکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *