ترک صدر 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے 333

ایران شام میں پرامن حل کی حمایت جاری رکھے گا، ظریف

*ایران شام میں پرامن حل کی حمایت جاری رکھے گا، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر‍ خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران، شام کے بحران کے پرامن حل میں مدد دینےکے لئے ہر وقت تیار ہے

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیری پڈرسن سے ملاقات میں کہا کہ تہران شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ و خود مختاری اور اقتدار اعلی کے احترام کے دائرے میں اس ملک کے بحران کے پرامن حل میں مدد دینے کے لئے ہرطرح سے اور ہروقت تیار ہے-

انہوں نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

تہران میں انجام پانے والی اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا-

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی شام کے سیاسی حکام کے بارے میں اپنے نظریات ایرانی وزیرخارجہ کے سامنے پیش کئے۔

انہوں نے تہران میں اپنے قیام کے دوران دیگر ایرانی حکام سے بھی ملاقات کی۔https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=820751128352991&id=100012543346426

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں