21

آرمی چیف سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ، انسداد پولیو پر گفتگو

راولپنڈی(نیوز، خبرایجنسی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو سےپاک پاکستان قومی مقصد ہے،اس کا کریڈٹ متعلقہ تمام افرادکوجاتاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انسدادپولیواورکوروناکیخلاف پاکستان کےعزم سےمتعلق امورپرگفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے نیشنل پولیو ڈرائیو میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان کے لیے کوششیں قومی فریضہ ہے اور اسکا کریڈٹ تمام متعلقہ افراد کو جاتا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں