4

او آئی سی کانفرنس، ریڈ زون میں ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) اسلامی سزائے خارجہ کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور 24مارچ 2022تک غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ،سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کر دئیے گئے ہیں، رینجرز کے دو ہزار اور ایف سی کے ایک ہزار جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں مارگلہ ہلز پر پاک فوج کے جوان الرٹ رہینگے، او ائی سی کانفرنس کے دوران فوج کے کمانڈوز ہیلی کاپٹرز میں فضائی نگرانی بھی کریں گے ، ریڈ زون میں داخلے اور نکاسی کے چا راستے سرینا چوک، سٹیٹ بینک چوک، ایکسپریس چوک اور ایوب چوک بند کر دئیے گئے ہیں، صرف مخصوص اجازت نامہ کیساتھ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ صرف مارگلہ روڈ ہی ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنےکیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں