21

انتشار ہوا تو لانگ مارچ کیلئے گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے، وزیرداخلہ

لاہور(نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا، لوگوں کو آگ لگانے کی ترغیب دے رہے ہو، انتشار،افراتفری کی منصوبہ بندی کروگےتو تمہیں گھروں سےنہیں نکلنے دیں گے ، شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال اورہتھکڑی زیور ہے، شیخ رشید جیل آپ کا سسرال ہے تو سسرال جانے سے گھبراتے کیوں ہو؟ انہوں نے عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دے رکھی ہے جس میں کہا ہے کہ انہیں گرفتاری کا ڈر ہے، لوگوں کو اکسانے کی بجائے خود کو آگ لگائیں ، عمران نے عثمان بزدار کو رکھا ہی فرح گوگی کیلئے تھا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ نہ ملا تو میرے خلاف منشیات کا جھوٹا کیس کردیا، عمران خان کو بتانا ہوگا کہاں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کریں گے اس کا سامنا آپ لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا، آپ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، آپ مجھے ابھی جانتے نہیں ہیں،سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں کو بدتمیزی پر اکساتے ہیں، ان کو جوتے پڑیں گے تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کچھ نہ ملا تو میرے خلاف منشیات کا جھوٹا کیس کردیا، عمران خان کو بتانا ہوگا کہاں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی گئی، منشیات کیس میں2ملزم ہیں، ایک عمران خان دوسرے کا نام شہزاد اکبر ہے، عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہئے، دو ڈھائی سال سے منشیات کیس میں تاریخ بھگتنے کیلئے آ رہا ہوں، عمران خان مخالفین پر جھوٹے کیس بنانے میں لگے رہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا اور عثمان بزدار کو رکھا ہی فرح گوگی کیلئے تھا۔انہوں نے کہا کہ فرح خان نے اربوں روپے باہر بھیجے، عمران خان نے ایمنسٹی سکیم فرح گوگی کیلئے نکالی جبکہ فرح خان کے خلاف الزامات کی سیریز ہے،ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ حادثے کا ملزم گرفتار ہے اور اس کا تعلق (ن) لیگ سے نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں