172

امریکیوں کو لینے کیلئے مصر سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

امریکی شہریوں کو وطن لے جانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پرواز ایم ایس آر 3081 کے ذریعے امریکی شہریوں سمیت 263 سے زائد مسافر روانہ ہوں گے۔

اپنے شہریوں کو وطن روانہ کرنے کے لیے کراچی میں امریکی قونصل جنرل خود جناح ٹرمینل پر موجود رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پرواز رات 8 بجے کراچی سے براستہ قاہرہ واشنگٹن روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 بچوں سمیت 263 مسافروں کی بورڈنگ ہوچکی ہے۔

امریکی مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی جارہی ہے، جبکہ ان کے سامان کو بھی سینیٹائز کیا گیا ہے۔

امریکی قونصلیٹ کی درخواست پر سول ایوی ایشن نے خصوصی پرواز کو آنے جانے کی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں