Skip to content

الیکشن پر سب سے بات کرنے کو تیار ہیں

الیکشن پر سب سے بات کرنے کو تیار ہیں
لاہور‘اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں‘الیکشن پر جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں‘میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا ‘سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں‘ دہشتگردی کی جنگ میں ہم امریکا کی مددکررہے تھےمگر نوازشریف اور زرداری کے دورمیں ہم پر 400ڈرون حملے ہوئے ‘ مفتاح اسماعیل بے شرم آدمی ہے ‘کہتاہے روس آکر بتائے سستا تیل دے رہے ہیں‘زرداری ‘شہباز‘راناثناء اور امریکا سب ایک ہیں ‘زرداری سب سے بڑی بیماری ہے ‘ پنجاب کا ضمنی الیکشن پاکستان کا مستقبل طے کرے گا‘امپائرز کے ساتھ ہم نے ان کو پھینٹالگانا ہے ۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کان کھول کر سن لیںآپ کو دونوں کو میں نے ایماندارہونے کی وجہ سے لگایاتھا ‘کوئی غلط کام مت کرنا ‘یہ ایمان داری نہیں ہے کہ حمزہ شہباز کے کہنے پرضمنی الیکشن میں غیر قانونی چیزیں کریں ‘اگرآپ غیرقانونی کام کریں گےتوآپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور جس نے قانون توڑا اس کو یہ قوم نہیں بخشے گی کیونکہ اب پاکستان بدل گیا ہے‘ ضمنی الیکشن سے قبل ووٹ خریدنے کیلئے ن لیگ حلقوں میں دس دس ہزار روپے تقسیم کر رہی ہے‘ 17 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ گزشتہ روز سیاسی صورتحال پرسینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ الیکشن پر جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے‘مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کیلئے آواز بلند کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا ،آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا‘سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔عمران خان نے کہا کہ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل نئے الیکشن ہیں۔ادھر شیخوپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل ووٹ خریدنے کیلئے ن لیگ حلقوں میں دس دس ہزار روپے تقسیم کر رہی ہے،لوگ پیسے لے لیں مہر بلا پر لگائیں‘ لوٹوں پر بڑے نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں،کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، 17 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،25 مئی کو کارکنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کا احتساب کریں گے، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر غلامی نہیں چاہتے، کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے بھارت سے دوستی نہیں کر سکتا‘بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں ، بات الیکشن پر ہوگی۔حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتا ہوں ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا‘الیکشن کمیشن پوری طرح جانبدار ہے۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ ہندوستان سے دوستی ہومگر کشمیریوں کی قربانیوں کی قبر پر ہندوستان سے دوستی نہیں کر سکتا۔ بعدازاں لاہورکے علاقے دھرمپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں، یہ لوگ امپائر کو ساتھ ملا کر ہمیں شکست دینے کی کوشش کریں گے،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا اور اس خواب میں یہ لوٹے، امریکی غلام، چیری بلاسم بوٹ پالش آگئے ہیں لیکن ہم نے ان پیسوں کی پوجا کرنے والوں کو شکست دینی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *