14

اسرائیل ہمارے خلاف اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوزیشن میں نہیں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔

عرب ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوزیشن میں نہیں، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، خطے کے مسائل کے حال کے لیے مذاکرات میں مصر اور ترکی کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی میں ایرانی مندوب جلد جدہ پہنچ جائیگا، جو مثبت پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں