22

اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم کی قیادت، پالیسیوں پر اظہار اعتماد

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد نے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی نمائندگی خالد مقبول صدیقی اور وزیر آئی ٹی امین الحق نے کی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی نمائندگی غوث بخش مہر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی وزیراعظم سے ملاقات میں موجود تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی نمائندگی خالد مگسی، زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کی۔

اعلامیے کے مطابق عوامی مسلم لیگ کی نمائندگی شیخ رشید جبکہ جمہوری وطن پارٹی کی نمائندگی شاہ زین بگٹی نے کی ہے۔

وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا وزیراعظم کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں