243

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمدکی اینجوگرافی کردی گئی

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمدکی اینجوگرافی کردی گئی

لاہورسابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی اینجو گرافی کر دی گئی، اینجو گرافی کی رپورٹ مطابق توصیف احمد کی اینجو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم ان کے لیےآئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔

نجی ہسپتال کے ڈاکٹرصابر ملک کے مطابق توصیف احمد کو 3 سال قبل سٹنٹ ڈالے گئے تھے اور وہ دمہ کے مریض بھی ہیں جب کہ توصیف احمد کی اینجوگرافی کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے چند روز قبل کراچی سے لاہور آئے ہوئے تھے، تقریب کے دوران اچانک توصیف احمدکو دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی حالت بگڑگئی۔