پی ایس ایل ملتوی 22

پی ایس ایل ملتوی لیکن خوشخبری بھی آ گئی ، عماد وسیم کے گھرپہلے بچے کی پیدائش

54 / 100

پی ایس ایل ملتوی لیکن خوشخبری بھی آ گئی ، عماد وسیم کے گھرپہلے بچے کی پیدائش
اسلام آباد پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ تو ملتوی ہو گیا لیکن عماد وسیم کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے ، پاکستانی کھلاڑی والد بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’ عنایہ عماد ‘ رکھا ہے ۔

یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں