اسلام آباد، آٹھویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس 2 170

اسلام آباد، آٹھویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس

56 / 100

اسلام آباد، آٹھویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس
خاتون جنت کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مضبوط اور باعظمت معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی طرز زندگی کو ڈھالیں۔ خاندان رسالت کی حقیقی اطاعت سے پاکدامنی، عفت، ایثار، طہارت، عشق خدا، بندگی اور قران سے اُنس حاصل ہوگا۔ زندگی میں سکون اور ذہنی وجسمانی تناؤ سے آزادی کا واحد اور بہترین نسخہ محمد و آل محمد کی اطاعت ہے۔
اجامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں جماعت اہل حرم کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے پیر ڈاکٹر نور الحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، صاحبزادہ سلطان احمد علی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو، سید ناصر عباس شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، راجہ ناصر عباس سربراہ مجلس وحدت مسلمین، علامہ مفتی محمد شریف ہزاروی، سید ثاقب اکبر سربراہ البصیرہ، خواجہ مدثر محمود دربار عالیہ تونسہ شریف، آیت اللہ شیخ یعقوبی کے نمائندے شیخ ہادی حسین، فیصل کریم کنڈی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی نے خطاب کیا، جبکہ پیر عبید احمد ستی نے اختتامی دعا کروائی۔ خاتون جنت کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مضبوط اور باعظمت معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی طرز زندگی کو ڈھالیں۔ خاندان رسالت کی حقیقی اطاعت سے پاکدامنی، عفت، ایثار، طہارت، عشق خدا، بندگی اور قران سے اُنس حاصل ہوگا۔ زندگی میں سکون اور ذہنی وجسمانی تناؤ سے آزادی کا واحد اور بہترین نسخہ محمد و آل محمد کی اطاعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں