0

عوام کی رائے حکومت کے حق میں

52 / 100

عوام کی رائے حکومت کے حق میں
فیصل شامی

جی پارے پارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہو نگے-جی دوستو! تازہ تازہ خبریں ہیں کہ ایک خبر کے مطابق پچاس فیصد سے زائد پاکستانی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی- جی ہاں یہ عوام کی رائے ہے، خبر کے مطابق ملک کی معروف سروے کمپنی نے ملک بھر میں سروے کیا اور اس سروے کے تحت ساٹھ فیصد عوام کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی- اب تین سال تو ہونے کو ہیں، ان تین سالوں میں عوام نے بہت کچھ سہا، برداشت کیا۔اب باقی دو سال اور چند مہینے ہی بچے ہیں وہ بھی برداشت کرنے کو تیار ہیں – اور اگر یہ حکومت مدت پوری کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ مسلسل تیسری حکومت ہو گی جو اپنی مدت پوری کرے گی۔

جی اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے جناب زرداری کی صدرات میں مدت پوری کی، اس کے بعد ن لیگ نے بھی اپنی مدت پوری کی لیکن اس دوران پیپلز پارٹی کے جناب یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمی’ سے ہاتھ دھونے پڑے اور ن لیگ کی حکومت میں بھی میاں نواز شریف کو وزارت سے محروم کر دیا گیا، انکے بعد جناب شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے- بہرحال حکومت کو فی الوقت بے بہا مسائل کا سامنا ہے اور یقینا عوام کی بھی ہمت ہے کہ مسلسل مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن زبان پر شکوہ پھر بھی نہیں یے اور ہمارے سیانے دوست کہتے ہیں عوام تو بے چاری معصوم ہے جہاں لگاو لگ جاتی ہے- ویسے سیانوں کا کہنا ہے اصل مسئلہ تو سیاستدانوں کا ہی ہوتا ہے جن کی دوڑ کرسی کے لئے ہے اور یقینا یہی وجہ ہے کہ عوام تو پھر بھی حکمرانوں کو برداشت کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت مخالف سیاستدان پانچ سال پورا کرنے کا موقع نہیں دینا چاہتے ہیں اور اسی لئے آئے روز حکومت کو ستانے اور گھر بھیجنے کا موقع ڈھونڈتے رہتے ہیں –
اب دیکھنا یہ ہے کہ اپوزیشن حکومت کو پانچ سال پورے کرنے سے پہلے گھر بھیج دے گی یا حکومت بے بہا مسائل کے باوجود مدت پوری کرنے میں کامیاب ہو جائے گی- تو بہر حال آئندہ میدان سیاست میں کیا ہو گا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، بہر حال دوستوں آپ وقت کا انتظار کریں لیکن ہمیں دیں اجازت تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں