200

فیصلہ کن میچ ،پاکستا ن نے ٹاس جیت لیا

فیصلہ کن میچ ،پاکستا ن نے ٹاس جیت لیا
لاہورپاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جارہی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کا ٹاس ہو گیا ،پاکستان نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں پریشر نہیں ہے بلکہ ٹیم پر اعتماد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں جو غلطیاں کیں ،آج ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہی ہیں،خوشدل شاہ ،افتخار احمد اور حارث روف کی جگہ حسن علی ،آصف علی اور زاہد محمود کو موقع دیا گیا ۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔