248

630 ہوٹلوں کے مالک نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد خود کشی کرلی

630 ہوٹلوں کے مالک نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد خود کشی کرلی

نیو یارک امریکہ سے تعلق رکھنے والی مشہور ریسٹورنٹ چین ٹیکساس روڈ ہاؤس کے بانی و چیف ایگزیکٹو 65 سالہ کینٹ ٹیلر نے خود کشی کرلی۔
ڈیلی میل کے مطابق کینٹ ٹیلر نے جمعرات کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب خود کشی کی ہے۔ وہ کورونا سے تو صحتیاب ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں طبی عوارض لاحق ہوگئے تھے جن میں کانوں کی بیماری بھی شامل تھی، انہیں ہر وقت گھنٹیاں سنائی دیتی تھیں جس سے وہ بہت پریشانی میں مبتلا تھے۔

کینٹ ٹیلر نے 1993 میں ٹیکساس روڈ ہاؤس نامی ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی تھی جس کی آج 630 برانچز ہیں۔ ٹیکساس روڈ ہاؤس کی برانچز امریکہ کی 49 ریاستوں اور دنیا کے 10 ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ انہیں اپنی فیاضی کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ایک ملین ڈالر کے عطیات دیے تھے۔دی سن اخبار کے مطابق کینٹ ٹیلر کی دولت کا تخمینہ 600 ملین ڈالر (93 ارب 60 کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔