چین سے پاکستان آںے والے طالب علم کی طبعیت بگڑ گئی 666

چین سے پاکستان آںے والے طالب علم کی طبعیت بگڑ گئی

پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا ہے،تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور کا رہائشی شاہ زیب علی راہو ہفتے کے روز چین سے قطر کے راستے کراچی پہنچا۔جہاں ائیرپورٹ پر تو اُنہیں کلئیر کر دیا گیا ہے تاہم بعد میں اس کی طبعیت بگڑ گئی۔طالب علم میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔
سول اسپتال پیر کو گوٹھ کے ڈاکٹرز اور اسپتال عملہ شاہ زیب میں وائرس کا شبہ ہونے کے بعد علاج سے انکار کرتے ہوئے وارڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس مرض کا نہ علاج ہے اور نہ ہی ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔شاہ زیب نے سندھ میں علاج نہ ہونے پر اسلام آباد جانے کی بھی کوشش کی تاہم ملتان ٹول پلازہ پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہ زیب کو روکتے ہوئے واپس سندھ بھیج دیا۔

شاہ زیب کو خیرپور کے علاقے گمبٹ کے اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کی طبیعت بد ستور خراب بتائی جا رہی ہے۔طالب علم سے متعلق بتایا گیا ہے کہ شاہ زیب گذشہ 5 ماہ سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور چین سے سکریننگ مکمل ہونے کے بعد قطر ائیرپورٹ پر اس کی طبعیت خراب ہوئی۔شاہ زیب کے بھائی نے ایک ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے