کرونا وائرس میں مبتلا اب تک کتنے افراد صحت یاب ہوئے ہیں ؟ چین نے آخر کار وہ خبر سنا دی جس کا ہر پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا 167

کرونا وائرس میں مبتلا اب تک کتنے افراد صحت یاب ہوئے ہیں ؟ چین نے آخر کار وہ خبر سنا دی جس کا ہر پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا

کستان میں چینی سفیر نے کرونا وائرس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس سے 371 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اس وبا میں مبتلا ہونے والے 500 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے صحت ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیر نے بتایا کہ ملک میں تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیاہے ، وائر سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور دنیا کو اپنے اقدامات سے آگاہ بھی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ اوو نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے ، پرا مید ہیں کہ اس وبا سے نمٹ لیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ ہم پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو خط بھی لکھا ہے ، چین میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ہے ، مشکلات وقتی ہیں اور تمام پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، چین میں پاکستانیوں کو اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج 12 چینی باشندے پاکستان آئے ہیں ، پاکستان آنے والے 12 چینوں میں چار بزنس مین ہیں ، سفر کیلئے دو ہفتے معائنے میں رکھا جاتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم پر امید ہیں کہ اس وبا سے نمٹ لیں گے ،چین میں پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے ،وہا ن کے علاوہ چین کے دیگر شہروں سے پاکستانیوں کو واپس بھیجا جائے گا ، چین پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کیلئے اقداما ت کر رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں